ضلع کونسل صوابی کا سہ روزہ اجلاس 23 اکتوبر سے شروع ہوگا ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں بے جا ترامیم سمیت دیگر امورپر غور و خوص ہوگا

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:51

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ضلع کونسل صوابی کا سہ روزہ اجلاس پیر 23 اکتوبر سے شروع ہوگا جوکہ بدھ 25 اکتوبر تک جاری رہے گا ،اس اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے ضلعی حکومتوں کی معاملات میں مداخلت ،آئے روز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں بے جا ترامیم کے خلاف اجتماعی طور پر احتجاجاً استعفوں پر غور و خوص کے علاوہ مالی سال 2017-18 کی دوسری سہ ماہی شروع ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز ریلیز نہ کرنے ،جان لیوا امراض ،ڈینگی وائرس اور چکن گونیا سے پیدا ہونے والے صورتحال اور مانیٹرنگ کمیٹی کی رپورٹ پر ارکان اسمبلی بحث کریں گے ،کنوینر حاجی عصر خان نے تمام ارکان کونسل سے سہ روزہ اجلاس میں روزانہ صبح دس بجے ا پنی شرکت کی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔