فاٹا سیاسی اتحاد کا اجلاس، صوبائی حکومت سٹیک ہولڈر ہے اسلئے فوری فاٹا کے مسئلے پر اے پی سی بلائے اور وفاقی حکومت کو اصلاحات کے نفاذ ، ایف سی آر کے خاتمے ،صوبے میں انضمام کیلئے قائل کرے، سردار خان کا مطالبہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) فاٹا سیاسی اتحاد کا اجلاس سردار خان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا سیاسی اتحاد کے صدر سردار خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک سے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت سٹیک ہولڈر ہے اس لئے فوری طور پر فاٹا کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور وفاقی حکومت کو اصلاحات کے نفاذ ، ایف سی آر کے خاتمے اور فوری طور پر صوبے میں انضمام کے لئے قائل کرے، ایف سی آر کا خاتمہ ، اصلاحات کا نفاذ اور صوبے میں فوری انضمام کے بغیر کوئی چیز قبول نہیں، فاٹا کے عوام غلامی کی زندگی سے تنگ آچکے ہیں، قبائلی عوام نے آزاد کشمیر تو آزاد کرایا لیکن خود انہیں ایف سی آر سے آزادی نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

بدھ کو انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بھی چاہتی کہ فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو ،فاٹا کو الگ صوبہ بنانا تکنیکی لحاظ سے ممکن نہیںاس لئے قبائلی عوام خیبر پختونخوا میں انضمام چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ تمام جماعتوں کو اس مسئلے پر اکھٹا کریں اور کل جماعتی کانفرنس منعقد کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فاٹا سیاسی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ایجنسی صدور فاٹا سیاسی اتحاد کے ممبر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :