لوئر دیر، یو سی رباط میں ملیریا نے وبائی شکل اختیار کرلی، سینکڑوں افراد ملیریا کا شکار، روک تھام کیلئے سپرکرایاجائے، عوام حلقے

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:51

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء)یو سی رباط میں ملیریا نے وبائی شکل اختیار کرنے کی وجہ سے سینکڑوں افراد ملیریا کا شکار ہو گئے ہیں ، علاقے میں ملیریا کے روک تھام کیلئے فوری طور ٹیمیں بھیج کر سپرئے کیا جائے، مین روڈ پر سپیڈ بریکر نہ ہونے سے اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں ،ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی یوسی رباط کے رہنما و سماجی کارکن بزرگ سید نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی مہنوں سے رباط کے علاقے کوٹکے ، شاہ گی ، صبر شاہ، ناواگی ، قلعہ میں ملیریا وائرس پھیل ہو چکی ہیں اور علاقے کے سینکروں افراد ملیریا وائرس کے شکار ہو چکے ہیں، انہوں نے کہاکہ ستم ظرفی یہ ہے کہ محکمہ صھت اور ضلعی انتظامیہ باخبر ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت فوری طور پر یوسی رباط کو ٹیمیں بھیج کر ملیریا بچاو سپرئے کیاجائے ،بزرگ سید نے مزید کہاکہ رباط بازار میں جی ٹی روڈ پر سپیڈ بریکر نہ ہونے سے اکثر ٹریفک حادثات رونما ہو چکے ہیں اور درجنوں قیمتی انسانی جانیں تیز رفتاری کی وجہ سے ضائع ہوچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں این ایچ ائے کو بار بار درخواستین دی ہیں جس پر وہ کسی قسم کاروائی نہیں کرتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ سیلاب میں دریا برد کوٹکے ، شاہ گی ، قلعہ اور ناواگی کے ٹیوب ویلز سات سال کا عرصہ گزرنے کیا باوجود دوبارا بحال نہ ہو سکیں جسکی وجہ سے علاقے میں اکثر کربلا کا سماں ہو تی ہیں ، انہوں نے کہاکہ شاہ گی اور کوٹکے کے ٹیوب ویل کم ولٹیج کی وجہ سے اکثر بند رہتا ہیں ۔