خیبرایجنسی ،یف ائی اے ایکٹ کے اختیارات تاحال انتظامیہ کو منتقل نہیں ہو ئے، عوام کا اختیارات پولیٹکل انتظامیہ کو منتقل کرنیکا مطالبہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:39

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ایف ائی اے ایکٹ کے اختیارات تاحال انتظامیہ کو منتقل نہیں ہو ئے ہیںانتظامیہ کو صداراتی حکم نامہ سیفران کے زریعے موصول ہوا ہے کوئی عمل درامد نہیں ہوا ہے اختیارات فی الفور انتظامیہ کو منتقل کیا جائے تاکہ طورخم پر عوام کو درپیش مسائل بروقت حل کیا جا سکے عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق لنڈ ی کو تل کے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہایف ائی ائے ایکٹ کے تمام وہ اختیارات پولیٹکل انتظامیہ طورخم کو منتقل کیا جا ئے جو صدر پاکستان کے ایک صداراتی حکمنامے کے زریعے دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیٹکل انتظامیہ کو سیفران کی طرف سے یہ حکمنامہ موصول ہوا ہے تاہم تاحال اس پر کو ئی عمل درامد نہیں ہوا ہے جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ ایف ائی اے ایکٹ کے اختیارات کے انتقال سے طورخم میں امیگریشن کا عمل اسان ہو جا ئے گا انہوں نے کہا کہ انوسٹی گیشن سنٹر حوالاتاور لیویز سنٹر کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں صداراتی حکم نامے پر عمل درامد کا انتظار ہے انہوں نے کہا کہ تجارتی سرگرمیاں مدھم پڑ گئی ہیں امدورفت میں عوام اور ٹرانسپورٹرز کو کا فی مشکلات کا سامنا ہے عوامی حلقوں نے صدارتی حکمنامے پر عمل درامد نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ملک میں قانون تو موجود ہے تاہم اس پر عمل درامد نہیں کیا جا تا جو عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے

متعلقہ عنوان :