لنڈ ی کو تل ، ایف سی این ایل سی اور خوگا خیل قبیلے کا جرگہ، طورخم اراضی کا تنازعہ ہڑتال کی بجائے مل بیٹھ کر حل کرینگے ،شرکاء

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:39

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) لنڈ ی کو تل ،ارمی چھاونی میںایف سی این ایل سی اور خوگا خیل قبیلے کا جرگہ منعقد ہوا جرگے کا مقصد طورخم اراضی کا تنازعہ حل کرنا تھا ہڑتال کی بجائے مل بیٹھ کے بات چیت کے زریعے معاملہ حل کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈ ی کو تل ارمی چھاونی میں ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں ایف سی اور این ایل کے اعلیٰ حکام جبکہ خوگا خیل قبیلے کے مشران نے شرکت کی خیبر رائفلز کے کمانڈنٹ کرنل فرخ ہمایون وینگ کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل مبشراین ایل سی کے ریٹائرڈ کرنل افتخار شینواری اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈ ی کو تل نیاز محمد بھی اس موقع پر موجود تھے جرگہ طورخم زمین کے تنازعہ حل کرانے کی غرض سے منعقد ہوا تھا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام فریقین ماضی میں کئے گئے معاہدوں کا احترام کرینگے ا ور اس پر عمل کیا جا ئے گا اور کسی قسم کے غیر قانونی ردعمل اور یا ہڑتال سے گریز کیا جا ئے گا اور ائندہ بھی تمام مسائل مل بیٹھ کے بات چیت کے زریعے حل کئے جا ئیں گے یہ طے پایا کہ معاہدے کے مطابق خوگا خیل قوم کو طورخم جائیداد سے مراعات دی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :