چونیاں:دوافراد قتل،ورثاء کا ملزمان کی عدم گرفتاری پرچوک الہ آبادمیں نعشیں رکھ کراحتجاج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اکتوبر 2017 18:32

چونیاں:دوافراد قتل،ورثاء کا ملزمان کی عدم گرفتاری پرچوک الہ آبادمیں ..
چونیاں(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔18اکتوبر2017ء ) : الہ آباد میں دوافراد کو قتل اور تین کو زخمی کرنے والے 16ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثاء نے مقتولین کی نعشیں چوک الہ آباد میں رکھ کر کئی گھنٹے دھرنا دیا،ڈی ایس پی چونیاں کی طرف سے یقین دہانی کروانے پر احتجاج ختم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں رائے سنگھ سوڈیوال میں گزشتہ روز پہلوان بھٹی گروپ کی فائرنگ سے قتل ہونے والے ظہور ،اسحاق اور تین افراد مہوش بی بی عزیز بلوچ اوررمضان کو زخمی کرنے کے الزام میں مدعی محمد یعقوب کی درخواست پر الہ آباد پولیس نے عبداللہ عرف پہلوان ،سردار شوکت علی ،محمد اشرف عرف اشری رمضان ،غلام محمد عرف گامن ، نیاز احمد ،عبدالستار ،عارف سمیت 7نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل ،اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا گیا ورثاء نے نعشوں کو چوک الہ آباد میں رکھ کر ملزمان کی عدم کی گرفتاری پر کئی گھنٹے احتجاجی دھرنا دیا پولیس اور قاتلوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ڈی ایس پی چونیاں اشفاق کاظمی اور ایس ایچ او الہ آباد ملک کفایت کی ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر ورثا ء نے احتجاج ختم کر دیا مقتولین کا آپس میں سالا بہنوئی کا رشتہ تھا جنہیں مقامی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپر خاک کر دیا گیا ہے فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی سمیت تین افراد کا علاج معالجہ جاری ہے با وثوق ذرائع کے مطابق تین بااثر ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :