ڈیرہ اسماعیل خان ، پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، اسلحہ ومنشیات برآمد ،10افراد کیخلاف مقدمات درج

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:39

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پہاڑ پور اور کلاچی پولیس کا ڈی پی او راجہ عبد الصبور خان کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ ا ورمنشیات برآمد ،10افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات درج ،سکول ،مدارس ،موٹر سائیکلوں ،اڈوں اور حساس مقامات کی چیکنگ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ عبد الصبور خان کی ہدایت پر پہاڑ پور پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران کھرووالی ،چاہ بیلی والہ اور سیدو والی میں کاروائیوں کے دوران دو پستول ،دس کارتوس ،1.195کلو گرام چرس ،دو کلو بھنگ برآمد کر کے سات مشتبہ افراد گرفتارکر کے چھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ،پہاڑ پور پولیس نے آٹھ تعلیمی اداروں ،ایک بس اڈہ ،دو دینی مدارس ،چھ حساس مقامات اور 160موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی اسی طرح کلاچی پولیس نے ایس ایچ او منہاج سکندر بلوچ کی قیادت میں پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس کے دوران چار تعلیمی اداروں ،پانچ دینی مدارس ،248موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ،دو بندوق ،ایک پستول ،ایک رائفل اور 26کارتوس برآمد کیئے گئے جبکہ چار افراد کیخلاف الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :