ڈیرہ ،شعبہ تعلیم میں ترقی سے ہی ہمارے ملک کی ترقی وابسطہ ہے، نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ کی ضروری ہے،کمشنر

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:39

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) کمشنر ڈیرہ عبد الغفور بیگ نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں ترقی سے ہی ہمارے ملک کی ترقی وابسطہ ہے نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جانی ضروری ہے غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے صحت مند دماغ پروان چڑھتا ہے اور اسکے تعلیم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر پانچ کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر سکول ہذا کے پرنسپل قیصر انوراور اساتذہ و سٹاف سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ انکے پرسنل سیکرٹری سجاد بلوچ بھی موجود تھے انہوں نے اس موقع پر نئی تعمیر ہونیوالی کمپیوٹر لیب کا ا فتتاح کیا اورسکول کے مختلف کلاس رومزکا معائینہ کیا انہوں نے سکول کے طلباء سے مختلف سوالات کیئے ۔انہوں نے اس موقع پر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور سکول میں بہتر نظم وضبط اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سکول ہذا کے پرنسپل قیصر انور اور اساتذہ و سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :