معیشت کا استحکام حاصل کئے بغیر کوئی ملک خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کرسکتا،گورنر پنجاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:38

معیشت کا استحکام حاصل کئے بغیر کوئی ملک خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کرسکتا،گورنر ..
لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ معیشت کا استحکام حاصل کئے بغیر کوئی بھی ملک حقیقی خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کرسکتا، یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں اکانومی کی بہتری اور ترقی کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو یقینی بنارہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے ایس ایم منیر کی قیادت میں ان سے ملاقات کی،وفد میں چیئر مین ایف پی سی سی آئی نور احمد خان، افتخار علی ملک ، تنویر احمد شیخ ، خالد تواب اور دیگر نمائندے شامل تھے،گورنر پنجاب نے کہا کہ تاجر قومی معیشت میں اہم کردار ادار کررہے ہیں اور کاروباری سرگرمیوں میں وسعت کی وجہ سے لوگوں کیلئے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی سوچ اپنانے سے مسائل با آسانی حل ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن سے انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو اور سہولیات میں اضافہ ہو سکے،گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان حقیقی معنوں میں اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور موجودہ حکومت ذاتی عناد سے بالا تر قومی مفاد کو سر فہرست رکھے ہوئے ہے،حکومت عوام کو نہ صرف بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے بلکہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں،اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو بزنس کمیونٹی کی جانب سے موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :