پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سر سید احمد خان پر سیمینار (کل) ہوگا

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:38

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سر سید تعلیم و تہذیب و اخلاق فائونڈیشن کے اشتراک سے سر سید احمد خان کی یاد میں سیمینار جمعرات (کل) صبح 10:30بجے الرازی ہال میں ہوگا ،اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمان شامی،سر سید تعلیم و تہذیب و اخلاق فائونڈیشن کے کنوینر سید محمود اسداللہ ، جسٹس (ر) ایم اے شاہد صدیقی ،پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چائولہ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج کوپر روڈ لاہور مسز فرزانہ شاہین و دیگر شرکت کریں گے۔