پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ سرکاری کالجز کے طلبہ کا کیمپس پل پر احتجاجی دھرنا

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:36

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پنجاب یو نیورسٹی سے الحاق شدہ سرکاری کالجز کے طلبہ کا کیمپس پل پر احتجاجی دھرنا دیا، جس میں لاہور کے بڑے سرکاری کالجز کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی،اس موقع پر طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میںپنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے ،اس موقع پر طلبہ کاکہنا تھا کہ ہم چار سال میں ہونے والی ڈگری چھ سال میں مکمل کرنے پر مجبور ہیں اس کے ساتھ ایم ایس سی اور ایم اے کی ڈگری جو دو سال میں کرائی جاتی ہے تین سال میں کرائی جارہی ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،طلبہ کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سے یونیورسٹی سپورٹس فیس کے نام پر لاکھوں روپے لیے گئے جن کا کوئی پتا نہیں کہ کہاں خرچ ہوئے اور کسی قسم کی کھیل سے متعلقہ سرگرمی نہیں کرائی گئی جو نہایت تشویش طلب بات ہے۔