سوشل میڈیا پر بلیو وہیل گیم جیسی نئی گیم متعارف کروانے والے گروہ کا انکشاف،ایف آئی اے کی کارروائی

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:28

سوشل میڈیا پر بلیو وہیل گیم جیسی نئی گیم متعارف کروانے والے گروہ کا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اکتوبر2017ء) :سوشل میڈیا پر بلیو وہیل گیم جیسی نئی گیم متعارف کروانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے ،گروہ5افراد پر مشتمل ہے ،ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے ابتدائی رپورٹ انٹرپول کو بھیجوا دی ہے۔ جبکہ 2 افراد کے گروہ کی تلاش جاری ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیو وہیل گیم ایک ایسی گیم ہے جو لوگوں کو ٹاسک مکمل کرواتے کرواتے ان کی اپنی جان کی دشمن بن جاتی ہے اور خود کشی کرنے پر مجبور کر دیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :