سیالکوٹ،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد میں شدید کمی

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد میں شدید کمی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب ،جموں توی، مناور توی کے سنگم ہیڈ مرالہ کے مقام کے پانی 11862کیوسک ،دریائے چناب میں 9908دریائے جموں توی میں 1353کیوسک، دریائے مناور توی میں 606کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ہیڈ خانکی کیلئے اخراج 4000کیوسک ہے۔ اور نہر اپر چناب کیلئے 7867کیوسک پانی چھوڑا جارہاہے۔ تاہم نہر مرالہ راوی لنک 20ستمبر سے پانی کی کمی کے باعث بند کی گئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر سے سیالکوٹ میں داخل ہونے والے نالہ ایک، نالہ ڈیک، نالہ پلکھو اور نالہ بھیڈ مکمل طور پر خشک ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :