میڈیا ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے معلومات عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے، خدا کا شکر ہے پاکستان دوبارہ اپنے اصل بیانیے کی طرف جارہا ہے،

انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں خواتین صحافیوں کو ٹریننگ کیلئے کوٹہ مختص کیا گیا ۔عوامی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ ہی بہترین فورم ہے، پاکستان میں جمہوریت اور ادارے مستحکم ہورہے ہیں،ملک میں دہشتگردی کے علاوہ بھی عنوانات پر بات ہورہی ہے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا سیمینار میں خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:30

میڈیا ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے معلومات عوام تک پہنچانے میں اپنا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے معلومات عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے، خدا کا شکر ہے پاکستان دوبارہ اپنے اصل بیانیے کی طرف جارہا ہے،انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں خواتین صحافیوں کو ٹریننگ کیلئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

عوامی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ ہی بہترین فورم ہے، پاکستان میں جمہوریت اور ادارے مستحکم ہورہے ہیں،ملک میں دہشتگردی کے علاوہ بھی عنوانات پر بات ہورہی ہے۔بدھ کو مریم اورنگزیب نے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایکو موحولیاتی تبدیلی کے موضوع پر سیمینار کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتی ہوں خدا کا شکر ہے، پاکستان دوبارہ اپنے اصل بیانیے کی طرف طرف جارہاہے،زیرزمین پانی کے زخائر بتدریج کم ہورہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینا ضروری ہے، میڈیا ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق سائنسی معلومات کوعوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے، انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں خواتین صحافیوں کو ٹریننگ کیلئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور صحافیوں کیلئے تربیتی پروگرام شروع کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

موسمیاتی تبدیلیوں جیسے موضوع پر خواتین صحافی زیادہ رپورٹنگ کرسکتی ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ ہی بہترین فورم ہے ملکی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپوزیشن جماعتیں مثبت کردارادارکرسکتی ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت اور ادارے مستحکم ہورہے ہیں ۔ بلوچستان میں زیر زمین میں پانی کے زخائر بتدریج کم ہورہے ہیں۔مثبت بات ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے علاوہ عنوانات پر بات ہورہی ہے۔