سائرہ افضل تارڑ کا ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹرکی اچانک موت پر افسوس کا اظہار

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:27

سائرہ افضل تارڑ کا ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹرکی اچانک موت پر افسوس ..
اسلام ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء)وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات ریگولیشن اورکو آر ڈی نیشن سائرہ افضل تارڑ کا ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹرکی اچانک موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا، ڈاکٹرمحمود فکری منگل کے روز دل کے دورے سے جاں بحق ہو گئے ، یورا گوئے میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ تھے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بین الاقوامی صحت برادری کا بہت بڑا نقصان ہے ،ڈاکٹر محمود فکری صرف اس سال کے لئے ڈبلیو ایچ او کے مشرقی بحیرہ روم کے ریجنل ڈائریکٹر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے 22 ممالک پر مشتمل ممالک کے افراد کی صحت کی بہتری و حفاظت کے لیے پورے خطے کی نمائندگی کی ۔

گزشتہ روزفاقی وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹرڈاکٹرمحمود فکری کی اچانک موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمود فکری یورا گوئے میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ تھے و کہا کہ یہ پاکستان کے عظیم دوست تھے اور رواں سال انہوں نے دو بار پاکستان کا دورہ کیا ۔آخری بار گزشتہ ہفتہ وہ پاکستا ن کے دورے پر تھے جس میں انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل کمیٹی کے انتہائی کامیاب اجلاسوں کی قیادت کی جس میں ریاستوں کے وزرااور اعلی حکام نے حصہ لیا ڈاکٹر فکری کی بین الاقوامی صحت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

میں وزارت صحت کے تمام ساتھیوں کے ہمراہ ڈبلیو ایچ او کے تمام عملے سے ہمدردی رکھتی ہوں اور ان کے سوگوار خاندان کے لیے دعا گو ہوں ۔اللہ ان کی روح کو دائمی سکون دے اور ان کے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے ۔