تیونس پاکستان کے ساتھ خوشگوار اور مضبوط تجارتی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے،

دونوں ملکوں کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے، سیالکوٹ کی اعلی معیار کی ایکسپورٹ پراڈکٹس کی تیونس کی بین الاقوامی تجارتی منڈیوں تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کے موثر اقدامات کئے جائیں گے پاکستان میں تیونس کے سفیر مسٹر عادل ایلاربی کا اجلاس سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:27

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان میں تیونس کے سفیر مسٹر عادل ایلاربی نے کہا ہے کہ تیونس پاکستان کے ساتھ خوشگوار اور مضبوط تجارتی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت میں سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تیونس کے سفیر نے کہا کہ سیالکوٹ کی اعلی معیار کی ایکسپورٹ پراڈکٹس کی تیونس کی بین الاقوامی تجارتی منڈیوں تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے باہمی تجارت کے فروغ کے لئے اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور تیونس کے مابین بزنس ٹو بزنس روابط مظبوط بنیادوں پر استوار کیے جائیں گے جبکہ باہمی تجارتی وفود کے تبادلے کو بھی یقینی بنایا جائے جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زاہد لطیف ملک نے کہا کہ پاکستان اور تیونس کے مابین باہمی تجارت کا فروغ عصر حاضر کا اہم تقاضا ہے، تیونس پاکستانی بزنس کمیونٹی کی تیونس کی بین الاقوامی تجارتی منڈیوں تک آسان رسائی کو یقینی بنانے۔ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس زاہد لطیف ملک نے کہا کہ سیالکوٹ کے ایکسپورٹرز اپنی اعلٰی کوالٹی اور بین الاقوامی معیار کی ایکسپورٹ پراڈکٹس برآمد کر کے تیونس کی تجارتی منڈیوں پر غلبہ پانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان میں تیونس کے سفیر مسٹر عادل ایلاربی نے سیالکوٹ میں مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا اور وہاں کھیلوں کے سامان اور آلات جراحی کی تیاری کے مختلف مراحل دیکھے۔ انہوں نے سیالکوٹ میں تیار کردہ کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات کی سیالکوٹ، پاکستان سے براہ راست تیونس درآمد میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تیونس کے مابین مشترکہ صنعتی و تجارتی منصوبوں کے آغاز کے روشن امکانات موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :