حکومت ہر سطح کے منتخب جمہوری اداروں کا احترام کرتی ہے، وزیراعظم

شراکتی جمہوریت ہی جمہوری استحکام کی ضمانت ہے، بلدیاتی اداروں کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کی توجہ مبذول کرائی جائے گی، حکومت نے کراچی کی ترقی کیلئے ریکارڈ پیکج منظور کیا ہے، کراچی پاکستان کا معاشی دارلخلافہ ہے،اسے امن وخوشحالی کا گہوارہ بنانا مشترکہ ہدف ہے، نوازشریف کے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:22

حکومت ہر سطح کے منتخب جمہوری اداروں کا احترام کرتی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ہر سطح کے منتخب جمہوری اداروں کا احترام کرتی ہے، شراکتی جمہوریت ہی جمہوری استحکام کی ضمانت ہے بلدیاتی اداروں کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کی توجہ مبذول کرائی جائے گی، حکومت نے کراچی کی ترقی کیلئے ریکارڈ پیکج منظور کیا ہے، کراچی پاکستان کا معاشی دارلخلافہ ہے،اسے امن وخوشحالی کا گہوارہ بنانا مشترکہ ہدف ہے،سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔

بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے فاروق ستار کی سربراہی میں میںوزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ جس میں کراچی اورحیدر آباد سے متعلق ترقیاتی پیکج کا جائزہ لیا گیا اور اس کا اجراء رواں ماہ یقینی بنائے جانے اور ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نومبر میں حیدرآباد یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھیں گے، ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ایم سی کے حوالے سے سندھ حکومت کے عدم تعاون کی شکایت کی گئی، ملاقات میں کراچی کے امن کو ہر قیمت پر یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں جمہوریت کیلئے تمام جمہوری قوتوں کو اختلافات بلائے طاق رکھتے ہوئے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہر سطح کے منتخب جمہوری اداروں کا احترام کرتی ہے۔بلدیاتی اداروںکا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔شراکتی جمہوریت ہی جمہوری استحکام کی ضمانت ے، حکومت نے کراچی کی ترقی کے لیے ریکارڈ پیکج منظور کیا،سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ کراچی پاکستان کا دارلخلافہ ہے۔امن وخوشحالی کا گہوارہ بنانا مشترکہ ہدف ہے۔ معاشی ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال ، سعدرفیق اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔