اسرائیلی حکام نے یہودی آباد کاروں کیلئے 31 مکانوں کی تعمیر کی منظوری دیدی

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:20

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یہودی آبادکاروں کیلئے 31 نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی یہودی آبادکاری مخالف غیر سرکاری تنظیم اب امن نے ایک بیان میں اس فیصلے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کی ایک کمیٹی نے 2002کے بعد پہلی مرتبہ الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے لیے ان مکانوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ اسرائیلی عہدہ دار کے مطابق الخلیل میں بھی نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے اور یہودی آباد کاروں کے لیے مختلف مراحل میں 3736 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :