فیصل بینک ورچوئل کارڈ کا اجرا کرنے والا پاکستان کا پہلا کمرشل بینک بن گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:20

فیصل بینک ورچوئل کارڈ کا اجرا کرنے والا پاکستان کا پہلا کمرشل بینک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان کے صفِ اول کے بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ ملک میں ورچوئل کارڈ کا اجراء کرنے والا پہلا کمرشل بینک بن گیا ہے۔ فیصل بینک کا موبٹ ورچوئل کارڈ ایک ایسا ڈیجیٹل کارڈ ہے جو کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ نہ ہونے کی صورت میں آپ کی آن لائن ادائیگیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے محفوظ ای کامرس خریداری کے قابل بناتا ہے۔

موبٹ ورچوئل کارڈ ماسٹر کارڈ سے چلتا ہے اور دوبارہ بھرے جانے اور/یا ایک مرتبہ استعمال ہونے والے stored-value کارڈ کے طور پر کام کرتا ہے جو موبٹ کے انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے فیصل بینک کے صارفین کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں اور یہ تمام مقامی اور بین الاقوامی مرچنٹ یا ویب سائٹس پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کارڈ کے اجراء پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فیصل بینک کے ریٹیل بینکنگ کے سربراہ فواد فرخ نے کہا کہ اپنے صارفین کو فوری، با سہولت اور جدید طرز کے پیمنٹ (رقم کی ادائیگی) کے حل پیش کرنے کے اپنے مستقل عزم کے ساتھ ہم اپنے صارفین کو آن لائن ٹرانزیکشن میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ورچوئل کارڈ کا اجراء کرنے والے پاکستان کے پہلے کمرشل بینک ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے اور ای کامرس میں تیزی سے ہونے والی حالیہ ترقی سے ہمارے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد مزید محفوظ اور باسہولت پیمنٹ کے حل کا مطالبہ کر رہی ہے۔ موبٹ ورچوئل کارڈ جیسی ڈیجیٹل پے منٹ کی جدید سروسز ملک کے ڈیجیٹل پیمنٹ کے نظام کو آگے بڑھانے میں نہایت اہم کردا ادا کر رہی ہیں اور ہماری مالیاتی منڈیوں کی ترقی کو پروان چڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبٹ ورچوئل کارڈ ان صارفین کے لئے بھی ایک بہترین متبادل ہے جو کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے آن لائن خریداری کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :