Live Updates

میری حلال کی کمائی نوازشریف کی منی لانڈرنگ سےملانا شرمناک ہے،عمران خان

میرشکیل کی یہ حرکت شرمناک ہے،کرکٹ کی کمائی بینکنگ ذرائع سے پاکستان منتقل کی،میں سپریم کورٹ میں منی ٹریل جبکہ نوازشریف نے جعلی قطری خط پیش کیا،محنت کش سالانہ 20ارب ڈالرز پاکستان بھجواتے ہیں،10ارب چوری ہوجاتاہے،ملک قرضوں کی دلدل میں ڈو ب چکا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اکتوبر 2017 18:08

میری حلال کی کمائی نوازشریف کی منی لانڈرنگ سےملانا شرمناک ہے،عمران ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کرکٹ کی کمائی قانونی بینکنگ ذرائع سے پاکستان منتقل کی،جنگ گروپ میری حلال کی کمائی نوازشریف کی منی لانڈرنگ سے ملا رہاہے،میر شکیل کی یہ حرکت شرمناک ہے،میں سپریم کورٹ میں منی ٹریل جبکہ نوازشریف نے جعلی قطری خط پیش کیا،محنت کش سالانہ 20ارب ڈالرز پاکستان بھجواتے ہیں،10ارب چوری ہوجاتاہے،ملک قرضوں کی دلدل میں ڈو ب چکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کرکٹ کے ذریعے کمائی ایک ایک پائی پاکستان لے کرآیا۔ میں بیرون ملک جو بھی پیسا کمایا ان کا بینکنگ چیلنز میں حساب موجود ہے۔میں نے قانونی بینکنگ ذرائع سے اپنی آمدن پاکستان منتقل کی۔

(جاری ہے)

منتقلی کی تمام دستاویزسپریم کورٹ میں پیش کرچکاہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری محنت سے کمائی گئی دولت کا موازنہ منی لانڈرنگ کے چوری پیسوں سے کرنا شرم کی بات ہے۔

جنگ گروپ میری حلال کمائی کو نوازشریف کی منی لانڈرنگ کی کمائی سے ملا رہاہے۔ میر شکیل کی کوشش شرم ناک ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے منی لانڈرنگ کے 300ارب کی ایک بھی رسید پیش نہیں کی۔نوازشریف نے سپریم کورٹ میں جعلی قطری خط پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کش سالانہ 20ارب ڈالرز پاکستان بھجواتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی کی یہ رقم قرضوں میں ڈوب رہی ہے۔ کرپٹ مافیا پاکستان سے سالانہ 10ارب چوری کرکے ملک سے باہربھیج رہا ہے۔ جس کے باعث پاکستان قرضوں کی دلدل میں بری طرح ڈو ب چکا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات