حکومت کے منی بجٹ سے عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا فیصلے پر نظرثانی کی جائے، شیخ عامر وحید
تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کی بجائے برآمداتی شعبے کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، صدر آئی سی سی آئی
بدھ 18 اکتوبر 2017 18:01
(جاری ہے)
شیخ عامر وحید نے کہا کہ بعض درآمداتی چیزیں مقامی مصنوعات کی پیداوار میں خام مال کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں اور ان پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے سے ہماری برآمدات مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کی بجائے حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ برآمداتی شعبے کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور برآمدات کو فروغ دینے میں نجی شعبے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے جس سے تجارتی خسارے میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات پچھلے تین سال سے تنزلی کا شکار ہیں لیکن حکومت نے اس عرصے میں برآمدکنندگان کے اہم مسائل حل کرنے کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برآمدات کیلئے زیادہ تر ٹیکسٹائل مصنوعات پر انحصار کر رہا ہے جبکہ زرعی اور ایس ایم ای شعبے کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے جس سے تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ایس ایم ای شعبے کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرے، نجی شعبے خاص طور پر ایس ایم ایز کو کمرشل بینکوں کے ذریعے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کرنے کی کوشش کرے اور درآمداتی خال مال پر ٹیکسوں میں کمی کرے جس سے برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا اور تجارتی خسارہ کم ہو گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار احمد مرزا نے کہا حکومت کو چاہیے تھا کہ یکطرفہ طور پر منی بجٹ کا اعلان کرنے سے پہلے ملک کے چیمبرز آف کامرس اور تاجر رہنمائوں کو پوری طرح اعتماد میں لیتی تا کہ تجارتی خسارہ پر قابو پانے کیلئے متفقہ حکمت عملی وضع کی جا سکتی۔ لہذا انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ حکومت آئندہ اس طرح کے یکطرفہ فیصلوں سے گریز کرے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
-
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
-
آئی ایم ایف کی آئندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ کی پیشنگوئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.