پیر محل، محکمہ صحت کے سینٹری انسپکٹروں کی غفلت یا لاپرواہی ہوٹلوں پرگھی کی بجائے ناقص آئل اورمرغیوں کی چربی سے کھانے تیار ہونے لگے

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:01

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء)محکمہ صحت کے سینٹری انسپکٹروں کی غفلت یا لاپرواہی ہوٹلوں پرگھی کی بجائے ناقص آئل اورمرغیوں کی چربی سے کھانے تیار ہونے لگے جگہ جگہ چپس اور پاپڑ بنانے والے شہریوں کو متعدد ی امراض میں مبتلا کرنے لگے شہریوں کا کمشنر ،ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل سمیت ضلع بھر میں محکمہ صحت کے سینٹری انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت کے باعث مضرصحت کھانوں کافروخت کاسلسلہ جاری ہے گھی اور آئل کی بجائے مرغیوں کی چربی سے تیار شدہ مضرصحت آئل سے مختلف کھانے تیار کیے جاتے ہیں جوکہ دکان پرآنیوالے شہریوں کوفراہم کیے جارہے ہیں سستے کھانوں کے نام پرطالب علموں ، وکلا، مسافروں اورسرکاری ملازمین کونہ صرف لوٹاجارہاہے بلکہ بیماریوں میں بھی مبتلا کیاجارہاہے محکمہ صحت کے سینٹری انسپکٹرپراسرارخاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں شہریوں نے کمشنرفیصل آباد ، ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔