اوکاڑہ، بستی شاہ دین اوکاڑہ کے رہائشی نوجوان کو تین نامعلوم افراد نے اغواء کرنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:01

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) بستی شاہ دین اوکاڑہ کے رہائشی نوجوان کو تین نامعلوم افراد نے اغواء کرنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق بستی شاہ دین اوکاڑہ کے رہائشی عمر رضا اپنی بیٹی کو سکول چھوڈ کر موٹر سائیکل پر سوار گھر واپس آ رہا تھا جب وہ پل نہر فیصل آباد روڈ سے آگے زمان پارک کی طرف آیا تو وہاں تین نامعلوم ملزمان نے عمر رضا کو روک لیا اور اسے موٹر سائیکل سمیت اغواء کر لیا نامعلوم مقام کی طرف لے گے شام تک جب وہ گھر نہ پہنچا تو اہل خانہ کو تشویش لاء حق ہوئی تو والد محمد ارشد نے عزیزاو قارب کے ہمراہ تلاش شروع کر دی اس دوران دو فورایل کے رہائشی عمران افضل نے بذریعہ فون اطلاع دی عمر رضا کی ان کی لاش نہر کی طرف کچی سٹرک پر پڑی ہوئی ہے جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دی پولیس نے مقتول کے والد محمد ارشد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔