پاکپتن اور گردونواح میں جعلی پیروں کے ڈیرے

محبوب کو من پسند شادی، بے اولاد کو اولاد دلانے شادہ شدہ عورتوں اور مردوں کو انکے تابع کر نے کے لئے سادہ لوح افراد سے مال وزر لوٹنے لگے

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:01

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکپتن اور گردونواح میں جعلی پیروں کے ڈیرے محبوب کو من پسند شادی، بے اولاد کو اولاد دلانے شادہ شدہ عورتوں اور مردوں کو انکے تابع کر نے کے لئے جعلی تعویز گنڈے اور جاہلانہ اقدام کر کے سادہ لوح افراد سے مال وزر لوٹنے لگے جعلی پیروں کی جہالت میں مبتلا افراد پیروں کے حکم پر جمع پونجی لوٹانے پر مجبور شہری وسماجی حلقوں کا جعلی پیروں کے خلاف احتسابی اداروں سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکپتن اور گردنواح گلی محلوں دیہات میں جعلی اور ان پڑھ پیروں نے ڈیرے جمالئے خود نماز کی ادائیگی سے محروم اور دین دنیا سے غافل افراد جعلی پیر بن کر عاشق کو محبوبہ سے من پسند شادی، بے اولاد کو اولاد کے حصول، بیماری میں شفاء خواتین کو مرد کے تابعدار کرنے کے لئے غیر اخلاقی اقدامات کئے جاتے ہیں جعلی پیر سادہ لوح مردو خواتین کو سبز باغ دکھا کر ان سے بکرے بھینس نقدی زیورات بھاری فرمائشیں کرتے ہیں جبکہ لوگوں کو عملیات، جنات کے زریعے انکا بائی پاس اور ہر مرض کا بغیر ڈاکٹر علاج کرنے کے لئے خوب مال بٹور کر تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :