پاکپتن میں آسان قرضوں کے نام پر مختلف مائیکرو فنانس برانچیں شہریوں کو سود کے عذاب میں ڈال کر انکے گھر بار بیچنے میں مصروف

دس ہزار قرض سے دو ہزار روپے سود کی رقم بٹورنے لگے ارباب اختیار سے مکروہ کاروبار کے خلاف کریک ڈائون کا مطالبہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:01

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکپتن میں آسان قرضوں کے نام پر مختلف مائیکرو فنانس برانچیں شہریوں کو سود کے عذاب میں ڈال کر انکے گھر بار بیچنے میں مصروف دس ہزار قرض سے دو ہزار روپے سود کی رقم بٹورنے لگے ارباب اختیار سے مکروہ کاروبار کے خلاف کریک ڈائون کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں لاتعداد مائیکرو فنانس بنک شہر اور دیہات میں آسان قرضوں کے نام پر سادہ لوح افراد کی غربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں تیس ہزار سے پچاس ہزار روپے تک کے قرضے دے کر ان سے بدلے میں ہزاروں روپے سود بٹورتے ہیں جبکہ سود خور مائیکرو فنانس اسلامی نظام اور اسلامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی کر تے ہوئے بڑی تعداد میں عوام کو سود کے عذاب میں دھکیل کر انہیں مقروض کرنے میں مصروف ہیں جس سے مجبور افراد اپنے قرض اور سود کی واپسی کے لئے اپنا گھر بار مال مویشی اور گھریلو سامان تک بیچنے پر مجبور ہیں جبکہ بروقت قسط نہ جمع کرانے پر مائیکرو فنانس کے کارندے انکے گھروں کے سامان تک اٹھا کے لے جاتے ہیں اور انکی تذلیل کی جاتی ہے شہری و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے سود کے اس گھنائونے کاروبار کی روک تھام اور انکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :