سپرنٹنڈنٹ کسٹم بلیکی چیک پوسٹ کی نگرانی میں چمن سے آنیوالے ٹرک کی تلاشی، خفیہ خانوں سے چھ سو کلو گرام چرس برآمد

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:00

سپرنٹنڈنٹ کسٹم بلیکی چیک پوسٹ کی نگرانی میں چمن سے آنیوالے ٹرک کی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء)کلکٹر کسٹم بلوچستان اشرف علی ،ایڈیشنل کلکٹر کسٹم زبیر شاہ ،ڈپٹی کلکٹر محمد ابرہیم کی خصوصی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ کسٹم بلیلی چیک پوسٹ سردار شاہ زمان خان جو گیزئی کی نگرانی میں بلیلی چیک پوسٹ پر چمن سے آنیو الے ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی جس کی خفیہ خانوں سے چھ سو کلو گرام چرس جس کی مالیت بین الااقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کلیکٹر کسٹم بلوچستان اشرف علی نے کوئٹہ شہر میں داخل ہونے والے داخلی وخارجی راستوں پر سخت نگرانی کی ہدایت کی ہے تاکہ غیر قانونی طورپر اسلحہ ،منشیات اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والا کوئی بھی سامان کوئٹہ کے راستے دوسرے صوبوں کو منتقل نہ ہوسکے جمعرات کے روز بلیلی چیک پوسٹ جو کوئٹہ شہرمیں داخل ہونے کیلے بڑی اہم چیک پوسٹ ہیں ۔

(جاری ہے)

سپرٹنڈ کسٹم بلیلی چیک پوسٹ سردار شاہ زمان خان جوگیزئی چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے کہ ایک ٹرک کو روک کر اس کی خفیہ خانوں میں چھپائی گئی چھ سو گرام چرس برآمدکرلی جس کی مالی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے کلیکٹر کسٹم بلوچستان اشرف علی نے کہاکہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے کوئٹہ شہر میں داخل ہونے والے تمام چیک پوسٹوں پر خصوصی اقدامات کئے تاکہ کوئی غیر قانونی طورپر دہشتگرد ،اسلحہ ،منشیات اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والا سامان لے کر کوئٹہ شہرمیں داخل نہ ہوسکے اور اسی راستے وہ دوسرے صوبوں میں جاکر دہشتگردی نہ کرسکے انہوں نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور دہشتگردوں کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونگے دینگے ۔