کسی کو چور دروازے یا جمہوری نظام پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ،مخدوم سید احمد محمود

جمہوری قوتوں کو آئین جمہوریت اور عدلیہ کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، سابق گورنر پنجاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:59

کسی کو چور دروازے یا جمہوری نظام پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہونی ..
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر وسابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ کسی کو چور دروازے یا جمہوری نظام پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جمہوری قوتوں کو آئین جمہوریت اور عدلیہ کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر پیپلز یوتھ حاصل پور کے سرگرم کارکن ملک عابد پرنس کی قیادت میں نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت حکومت اور اس کے وفاقی وزراء پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وزیراعظم نواز شریف قومی مجرم ہی نہیں بلکہ ملکی آئین اور ریاستی اداروں کے باغی بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر اور مریم نواز کی پیشی کے موقع پر لیگی وزراء وکلاء کے روپ میں لیگی غنڈوں اور گلو بٹوں کے ساتھ احتساب عدالت پر حملہ دراصل نیب پر اسیکوشن ٹیم کو نشانہ بنانے کیلئے تھا ایسی سنگین صورتحال میں ملکی اندرونی اور بیرونی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پارلیمان سمیت تمام مذہبی وسیاسی ،دینی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملکی حالات کی سنگینی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جو جمہوری نظام کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دے گی کسی کو چور دروازے یا کسی اورراستے یا جمہوری نظام پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہونے چاہیے اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری نظام کے سوا کسی دیگر نظام کی حمایت نہیں کریگی پیپلز پارٹی کی جمہوری نظام کی بقاء کیلئے تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اُنہوں نے کہا کہ جمہوری نظام ملکی سالمیت کا ضامن ہوسکتا ہے اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے کارکن آپس کے اختلافات ختم کریں اور پارٹی کیلئے کام کریں اور گلی محلے میں عوامی رابطہ مہم شروع کریں اور عوام سے رابطہ رکھیںکیونکہ عوام ہی طاقت کا سر چشمہ ہے انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :