موجودہ حکمران ملک کی تقدیر اور جمہوریت کے مستقل سے کھیل رہے ہیں ،غلام مصطفیٰ کھر

عدلیہ اور فوج کے ساتھ مخاصمت اور محاذ آرائی کرنے والوں کو ذلت ورسوائی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا، سابق وزیراعلی پنجاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:59

موجودہ حکمران ملک کی تقدیر اور جمہوریت کے مستقل سے کھیل رہے ہیں ،غلام ..
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور نامور سیاستدان ملک غلام مصطفیٰ کھرنے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک کی تقدیر اور جمہوریت کے مستقل سے کھیل رہے ہیں عدلیہ اور فوج کے ساتھ مخاصمت اور محاذ آرائی کرنے والوں کو ذلت ورسوائی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا اپنے ملک کی سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف اتنی ہرزہ سرائی تو پاکستان دشمن ممالک نے بھی نہیں کی جتنی حکمران جماعت کے عاقبت اندیش وزیر اور لیڈر کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک غلام مصطفیٰ کھر نے کہا کہ وفاقی وزراء عدالتی فیصلوں کاتمسخر اڑانے اور دفاعی اداروں کے خلاف معاندانہ پروپیگنڈہ کرتے ہوئے ججوں اور جرنیلوں کے خلاف جس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں اس پر پاکستان کا ہر محب وطن شہری حیران وپریشان ہے کیونکہ حکمران جماعت کے اپنی وزیر کبھی مارشل لاء کے خطرے کی بات کرتے ہیں تو کبھی ٹیکنو کریٹ حکومت کے شوشے چھوڑ کر جمہوریت عوام کو پریشان کر دیتے ہیں اس طرح کی طفلانہ سیاست حکمران جماعت کے راہنمائوں کو زیب نہیں دیتی اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان کی عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف اس قدر بہودہ پروپیگنڈہ کسی د شمن ملک کے ادارے نے بھی نہیں کیا جتنا اپنے ہی ملک کے حکمرانوں نے کیا ہے اس لیے وہ میاں محمد نواز شریف جیسی شخصیت مسلم لیگ (ن) کے موجودہ وزیر اعظم اور وفاقی اور صوبائی وزراء سے سوال کرنا چاہتے ہیں کہ دنیا کے کسی دوسرے ملک میں بھی حکومتی وزراء اپنے ملک کی عدلیہ اور فوج کے خلاف اس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں جو پاکستان کے موجودہ حکمران ٹولے کا وطیرہ بن چکا ہے حکومتی وزراء کے اشتعال انگیز بیانات کے باوجود سپریم کے ججوں اور پاک فوج کے عسکری سالاروں کاصبروتحمل لائق تحسین ہے اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)ملک میں مارشل لاء کے حالات پیدا کررہی ہے اگر وہ باز نہ آئے تو وہ دن دورنہیں جب ملک پر مارشل لاء نہ لگے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور وہ اپنی ناکامی ونا اہلیت کو چھپانے کیلئے ملک میں مارشل لاء کی راہ ہموار کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :