ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی سے جمہوریہ بلغاریہ کے سفیر کی ملاقات

دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دوطر فہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی اور اقتصادی تعاون میں فروغ کے ذریعے مزید مستحکم بنانے کا خواہا ں ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر پاکستان میں جمہوریہ بلغاریہ کے سفیر Mr. Roumen Pirontchevسے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں اپنی ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پاک۔ بلغاریہ فرینڈز شپ گروپ کی کنوینر محترمہ فرحانہ قمر بھی اس موقع پر موجودتھیں ۔ڈپٹی سپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دوطر فہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ جمہوری حکومت نے اقتصادی شعبے میںسر مایہ کاری کے فروغ کے لیے سر مایہ کاروںکو ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لیے سر مایہ کار دوست اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن سے بلغاریہ کے سر مایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سفیر کوبلغارین سر مایہ کاروں کو پاکستان میں سر مایہ کاری کے وافر موقعوں سے مستفید ہونے کے لیے امادہ کرنے کا کہا ۔

بلغاریہ کے سفیر Mr. Roumen Pirontchev نے کہا کہ بلغاریہ پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور عوامی رابطوں میں فروغ کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش رکھتاہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے وسیع مواقعے موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا ایک انتہائی اہم ملک ہے اور بلغاریہ پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک دیکھنے کا خواہا ں ہے ۔انہوں نے اپنے ملک کی طر ف سے پاکستان کی اقتصادی تر قی کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور تجارتی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کی ڈپٹی سپیکر کی تجویز سے اتفاق کیا ۔