جب منتخب جمہور ی حکومت کو غیر مستحکم کیا جائیگا تو ملک کے اندر موجود ہر شعبے کا متاثر ہو نا لا زمی امر ہے، مولانا فضل الرحمان

ہر سیا ستدان اپنے گریبا ن میں جھا نکے کیا وہ جمہور یت کے استحکام کے لئے کام کر رہا ہے ، امیر جے یو آئی امریکہ اور بھارت کو سی پیک کا منصو بہ ہضم نہیں ہو رہا ، وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے ، وفد سے گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:59

جب منتخب جمہور ی حکومت کو غیر مستحکم کیا جائیگا تو ملک کے اندر موجود ..
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) جے یو آ ئی کے مر کز ی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب منتخب جمہور ی حکومت کو غیر مستحکم کیا جائیگا تو ملک کے اندر موجود ہر شعبے کا متاثر ہو نا لا زمی امر ہے ہر سیا ستدان اپنے گریبا ن میں جھا نکے کہ کیا وہ جمہور یت کے استحکام کے لئے کام کر رہا ہے وہ جامعتہ المعارف الشرعیہ میں سا بق ایم پی اے عبدالحلیم قصور یہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبید الرحمان بھی مو جو د تھے جے یو آئی کے مر کز ی امیر نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان کی بنجر آرا ضیا ت کو سرا ب کر نے کیلئے چشمہ لفٹ کینال کی تعمیر کا منصو بہ انتہائی اہم ہے اس سے ملک زرعی اجنا س میں خود کفیل ہوگا اور خیبر پختونخوا ہ اپنے حصے کا پا نی استعمال کر نے کے قا بل ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ میر ی کوشش ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اس منصو بے کا افتتا ح خود کر یں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کو سی پیک کا منصو بہ ہضم نہیں ہو رہا اور وہ اس کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے سی پیک پاکستانی معیشت کے لئے شہ رگ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جمعیت کے ہو تے ہو ئے ختم نبوت ؐ قانون تو دور کی بات ہے کوئی ایک اسلامی شق کو بھی ختم نہیں کر سکتا ہم نے مدارس کے خلاف ہو نے والی تمام سازشو ں کو بھی ناناکم بنا یا ۔

متعلقہ عنوان :