الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کے اعدادوشمار جاری کر دیئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:59

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کے اعدادوشمار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی فہرستوں میں درج مرد رائے دہندگان کی کل تعداد 5 کروڑ 45 لاکھ 98 ہزار 173 ہے جبکہ خواتین رائے دہندگان کی کل تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 24 ہزار 418 ہے اور رائے دہندگان کی کل تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ 22 ہزار 591 ہے۔

(جاری ہے)

انتخابی فہرستوں کے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 18 سے 25 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 46 لاکھ 96 ہزار 131 ہے، 26 سے 35 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 2 کروڑ 76 لاکھ 94 ہزار 545 ہے، 36 سے 45 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 2 کروڑ 3 لاکھ 28 ہزار 49 ہے، 46 سے 55 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 46 ہزار 980 ہے، 56 سے 65 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 98 لاکھ 98 ہزار 66 ہے اور 65 سال سے زائد عمر کے رائے دہندگان کی تعداد 95 لاکھ 58 ہزار 820 ہے۔تمام اضلاع میں درج رائے دہندگان کے اعداد و شمار الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :