بائیکو پٹرولیم نے آغاز سے اب تک 50 لاکھ ٹن کا خام تیل برآمد کیا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:47

بائیکو پٹرولیم نے آغاز سے اب تک 50 لاکھ ٹن کا خام تیل برآمد کیا ہے،چیف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بائیکو پٹرولیم کے سنگل پوائنٹ لنگر (ایس پی ایم) نے اپنے آغاز سے اب تک 50 لاکھ ٹن کا خام تیل برآمد کیا ہے۔ یہ جون تا ستمبر ہونے والی شدید بارشوں کے موسم سمیت 2012ء سے مسلسل آپریشن میں ہے جو اس سے پہلے اس علاقہ میں ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ بائیکو کا ایس پی ایم پاکستان کا واحد تیرنے والا ٹرمینل اور خام تیل اور پٹرولیم کی ریفائنڈ مصنوعات کی ملک میں ترسیل کے انداز کو تبدیل کرنے والا ہے۔

ایس پی ایم گہرے سمندر میں نصب ہے اور ساحلِ سمندر اور زیرِ سمندر موجود 15 کلومیٹر کی پائپ لائنوں کے ذریعے سٹوریج ٹینک سے منسلک ہے۔ بائیکو کی سٹوریج کی استعداد ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر عباسی نے اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بائیکو کا ایس پی ایم پاکستان کیلئے قومی اثاثہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کے مسلسل اور محفوظ آپریشنز حفاظت کو اپنی اولین ترجیح رکھنے کے ہمارے اس وعدے کا عہد نامہ ہے، میں اس واحد کامیابی اور اپنے آغاز سے اب تک 50 لاکھ ٹن کے خام تیل کی برآمد پر بائیکو کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایس پی ایم بائیکو کو خام تیل اور پٹرولیم کی ریفائنڈ مصنوعات کی براہِ راست برآمد اور درآمد کی اجازت دیتا ہے جس کی بدولت کراچی اور پورٹ قاسم میں واقع پاکستان کی بندرگاہوں پر ٹریفک کم ہو جاتا ہے۔ اس کی بدولت بائیکو قوم کی واحد عمودی طور پر مربوط پیٹرولیم کی فرم ہے۔ بائیکو کو توقع ہے کہ 30 جون 2018ء تک اختتام پذیر ہونے والے حالیہ مالی سال میں ایس پی ایم کے ذریعے ساڑھے 40 لاکھ ٹن کا خام تیل برآمد کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :