پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر کی زیر صدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کی زیر صدارت ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورٖڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 16 پی ایچ ڈی مقالہ جات ،1جائزہ رپورٹ، 9پینل آف ایگزامینر،9توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کی1کیس کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںپروفیسر ڈاکٹرمحمد تقی زاہد بٹ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال،پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چاولہ، پروفیسر ڈاکٹرناصرہ جبیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، پروفیسر ڈاکٹرطاہرہ بشارت، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی ، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹرخالد حسین ،پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر،پروفیسر ڈاکٹرفخر الحق نوری، پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری اور رجسٹرار ڈاکٹرمحمد خالد خان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :