شہر کے تمام زونز میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کے تمام زونز میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں موجود کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس ، زیر تعمیر بلڈنگز کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اور ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہر گھر کو چیک کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :