الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کے اعدادوشمار جاری کردیئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:42

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی فہرستوں میں درج مرد رائے دہندگان کی کل تعداد 5 کروڑ 45 لاکھ 98 ہزار 173 ہے جبکہ خواتین رائے دہندگان کی کل تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 24 ہزار 418 ہے اور رائے دہندگان کی کل تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ 22 ہزار 591 ہے۔

(جاری ہے)

انتخابی فہرستوں کے جاری شدہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 18 سے 25 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 46 لاکھ 96 ہزار 131 ہے، 26 سے 35 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 2 کروڑ 76 لاکھ 94 ہزار 545 ہے، 36 سے 45 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 2 کروڑ 3 لاکھ 28 ہزار 49 ہے، 46 سے 55 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 46 ہزار 980 ہے، 56 سے 65 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 98 لاکھ 98 ہزار 66 ہے اور 65 سال سے زائد عمر کے رائے دہندگان کیb تعداد 95 لاکھ 58 ہزار 820 ہے۔تمام اضلاع میں درج رائے دہندگان کے اعدادوشمار الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔