21سالہ بھارتی خاتون شادی کے لیے اپنا ایک گردہ بیچنے نئی دہلی پہنچ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 17:22

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ): 21سالہ بھارتی خاتون شادی کے لیے اپنا ایک گردہ بیچنے نئی دہلی پہنچ گئ ۔تفصیلات کے مطابق بہار کی 21سالہ خاتون اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنا چاہتی تھی مگر اسکے بوائے فرینڈ نے شرط رکھی کہ وہ ایک ہی صورت میں اس سے شادی کرے گا اگر وہ اس لڑکے کو ایک لاکھ 80ہزار کی رقم دے ۔

(جاری ہے)

اپنے بوائے فرینڈ کی اس شرط کو پورا کرنے کے لیے مذکورہ خاتون نے اپنا گردہ بیچنے کی ٹھانی اور اسے عملی طور پر انجام دینے کے لیے نئی دہلی کے ہسپتال پہنچ گئی ۔

ہسپتال کی انتظامیہ نے خواتین تحفظ کی ہیلپ لائن پر اطلاع دی ۔ایک ٹیم وہاں پر پہنچی اور لڑکی سے تفتیش شروع کر دی ۔لڑکی نے اپنی ساری داستان انہیں سنائی ۔جس پر ٹیم نے اس لڑکی کی کونسلنگ کی اور اسے مشورہ دیا کہ وہ ایسا کرنے کی بجائے اپنے بوائے فرینڈ کے خلاف پولیس میں شکایت کرے مگر لڑکی نے ایسا کرنے سے منع کر دیااور واپس بہار چلی گئی ۔