سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات، تین ہزار سکھ یاتری دونومبر کو پاکستان پہنچیں گے

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:32

سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات، تین ہزار سکھ یاتری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے تین ہزار کے قریب سکھ یاتری دونومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان سید عامر ہاشمی نے بتایا کہ سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بابا گرونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 4نومبر کو ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت سکھ یاتریوں کو ماضی کی طرح تمام سہولیات فراہم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :