سابق وزیراعظم محمد نوازشریف برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں لیکچردیں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اکتوبر 2017 17:17

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں لیکچردیں ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اکتوبر2017ء ) :مسلم لیگ ن ے صدراور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں لیکچردیں گے،برطانوی ممبرپارلیمنٹ نے نوازشریف کو لیکچردینے کی دعوت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نوازبرطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں جمہوریت اور سیاست سے متعلق اہم لیکچردیں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نوازشریف برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے رحمان چشتی کی دعوت پرپارلیمنٹ میں لیکچردیں گے۔

رحمان چشتی پاکستانی نژادممبربرطانوی پارلیمنٹ ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق بھی اطلاعات ہیں کہ نوازشریف آئندہ چار روز میں وطن واپس پہنچ جائیں گے۔نوازشریف پاناما کیس میں آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں پیشی کیلئے وطن واپس آئیں گے۔سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے علاج معالجے کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔