دیوالی کے موقع پر بھارتی دارالحکومت میں سموگ میں اضافہ ،کوئلے کا بجلی پلانٹ بند ، ڈیزل جنریٹر چلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:31

دیوالی کے موقع پر بھارتی دارالحکومت میں  سموگ میں اضافہ ،کوئلے کا بجلی ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بھارتی حکومت نے دیوالی کے موقع پر دھوئیں اور گردوغبار کے بادلوں ( سموگ ) کیوجہ سے دہلی میں کوئلے کا نہ صرف بجلی پلانٹ بند کردیا بلکہ شہریوں اور تاجروں کو نجی جنریٹرز چلانے سے بھی منع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھاری ماحولیاتی تحفظ کے بورڈ نے کہا ہے کہ یہ اقدا م دہلی میں آلودگی اور دھوئیں اور گردوغبار کے بادلوں میں اضافہ کی وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ فصلوں کی کٹائی کے بعد دیوالی منانے والے فصلوں کی باقیات کو آگ لگادیتے ہیں جس کی وجہ سے فضا میں آلودگی اور دھواں مقررہ معیار سے بڑھ گئی ۔

بورڈ نے بتایا کہ شہر کے 700 میگا واٹ بجلی کی تیاری کے بدر پور کول پاور پلانٹ کو فوری طور پر بند کیا جارہاہے جبکہ ڈیزل سے چلنے والے ضنریٹرز چلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ فضا میں سموگ کی روک تھام کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :