عربی زبان امت مسلمہ کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ عربی زبان امت مسلمہ کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو نمل کے شعبے عربی کے زیر اہتمام عربی نثر کی ترقی سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے سفیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے دو طرفہ تعلقات ہیں اور سعودی پاکستان کیساتھ تمام شعبوں بالخصوص تعلیمی سیکٹر میں تعلقات کو مزید فروغ دیگا۔انہوں نے کہا امت مسلہ کو ایل پلیٹ فارم پر لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔دو روزہ کانفرنس میں قطر،برونائی،دارالسلام۔اردن،مصر ،یو اے ای اور پاکستان کے محقیقین مقالے پیش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :