قصبہ بیگال میں ٹھیکے پر حاصل کی جانے والی زمین پر کرایہ داروں نے قبضہ کر لیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:23

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) قصبہ بیگال تھانہ نیلہ کے علاقے میں ٹھیکے پر حاصل کی جانے والی زمین پر کرایہ داروں نے قبضہ کر لیا۔

(جاری ہے)

عاشق ولد نذر حسین ممبر سپردار کمیٹی مقرر کردہ عدالت ڈسٹرکٹ کلکٹر چکوال نے پولیس کو درخواست دی کہ خاکی جان ولد محمد جان کی اراضی سپردار کمیٹی نے قبضہ رزاق ولد باز خان ڈھوک ولانہ کو ٹھیکہ42ہزار روپے پر دی اب ملزمان احمد خان ولد عبداللہ خان اور شوکت ولد احمد خان نے محمد رزاق ٹھیکیدار کو ہل چلانے سے روک کر جگہ پرقبضہ کیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ سب انسپکٹر محمد مالک نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :