دفتراکا ئو نٹنٹ جنرل بلو چستان کااعلامیہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:23

کوئٹہ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)دفتراکا ئو نٹنٹ جنرل بلو چستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق جن لو گوں نے بلو چستان ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے مختلف آسامیوں کے لئے ٹیسٹ دیئے تھے اور تحریر ی امتحان میں کامیاب ہو گئے تھے ا نکو مطلع کیا جا تاہے کہ خطیب ،کے پی او اور جو نیئر آڈیٹر کے انٹر ویو بتا ریخ 27اکتوبر بروز جمعہ صبح 10.00بجے ،جبکہ الیکٹر یشن ،جنریٹر آپر یٹر اور پلمبر کے انٹر ویو بتا ریخ 23اکتو بر بروز سو موار صبح 10.00بجے ہو نگے ۔

(جاری ہے)

کامیا ب امیدواروں کی لسٹ اے جی آفس زرغون روڈ کو ئٹہ کے نو ٹس بورڈ پر چسپاں کی جا چکی ہیں ۔مزید معلوما ت کے لئے عارف درانی ،ڈپٹی اکا ئو نٹنٹ جنرل سے اس نمبر 018-9202644پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔