عوام کی فلا ح وبہبو د کے لئے کو نسلروں کے فنڈ میں اضا فہ کیا جا ئے گا ، ڈپٹی میئرمحمد یو نس بلو چ

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:23

کوئٹہ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)عوام کی فلا ح وبہبو د کے لئے کو نسلروں کے فنڈ میں اضا فہ کیا جا ئے گا ۔یہ بات ڈپٹی میئرمحمد یو نس بلو چ نے پرنسپل آفیسران کو بتائی جو بجٹ کے سلسلے میں کا رپو ریشن کے دفتر میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ایس ڈی پی فنڈ اوراے ڈی پی میں کونسلران کے لئے رقم رکھنے پر غورکیاگیا ڈپٹی میئر نے آفسیران کو ہدایت کی کہ خسارے کا بجٹ انہیں بتایا جا ئے اور جتنے بھی غیر ضروری اخراجا ت ہیں اُن کو بجٹ سے مکمل طور پر کا ٹ دیاجا ئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کو نسلر ان کے فنڈ میں اس لئے اضا فہ کیا گیا ہے تاکہ کو ئٹہ کے علا قوں کو ترقی دی جا ئے اور اس پر بجٹ کے فوراًبعد عمل کیاجا ئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سے پہلے ممبران کو نسل سے مشا ورت کی جا ئے گی اور انکی تجا ویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ آفس میں بجٹ کی کاپی موجود ہے اور کو نسلران کاپی حاصل کر کے اپنی تجا ویز سے آگا ہ کر یں ۔