وزیراعلیٰ بلوچستان کا دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹرعبدالسلام کی شہادت پراظہارافسوس

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:23

وزیراعلیٰ بلوچستان کا دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹرعبدالسلام ..
کوئٹہ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے قمبرانی روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹرعبدالسلام کی شہادت پر دُکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید انسپکٹر ایک قابل اورمحنتی پولیس افسر تھے جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہید کے پسماندگان سے تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دُعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :