وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی سریاب روڈ پر پولیس کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:23

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی سریاب روڈ پر پولیس کی ..
کوئٹہ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے سریاب روڈ پر پولیس کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس کارروائی میں پولیس اہلکاروں اورایک شہری کی شہادت پر دلی رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس سے فوری طورپر واقعہ کی رپورٹ طلب کی اورشہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثربنانے کی ہدایت کی،جبکہ انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہسپتالوں میں فوری طوپرایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اورطبی عملے کو طلب کرکے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کی اس کارروائی کو بزدالانہ اقدام قراردیتے ہوئے کہاہے کہ بزدل دشمن سکیورٹی فورسز کے عزم وحوصلوں کو پست نہیں کرسکتے اورانہیں کیفرکردارتک پہنچانے میں کوئی کسراُٹھانہیں رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پولیس اوردیگر متعلقہ ادارے امن کے قیام کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اُن کی قربانیوں کے نتیجے میں جلد امن واستحکام آئے گا۔ وزیراعلیٰ نے شہدأ کے خاندانوں سے تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہدأ کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دُعاکی ہے اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :