وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کاکوئٹہ دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ ..
تازہ ترین : 1
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کاکوئٹہ دھماکے کے بعد سول ..

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کاکوئٹہ دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ اورکمبائنڈ ملٹری ہسپتال کادورہ

کوئٹہ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بدھ کو سول ہسپتال کوئٹہ اورکمبائنڈ ملٹری ہسپتال کادورہ کیااورووہاں زیرعلاج بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ صوبائی وزراء سردارمحمد اسلم بزنجو ،میرسرفرازبگٹی عبدالرحیم زیارتوال ،سرداررضا محمد بڑیچ ،میرمحمدخان لہڑی ،چیف سیکرٹری اورنگ زیب حق ،آئی جی پولیس ،ڈی آئی جی کوئٹہ ،کمشنر کوئٹہ اوردیگرحکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تمام زخمیوں سے ان کی خیریت دریافت کی اوران کے عزم وحوصلے کو سراہتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کوہدایت کی کہ وہ زخمیوں کے علاج ومعالجہ میں کوئی کسراٹھانہ رکھیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 17:22:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں