پنجگور بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کو بھی دیگر اداروں کی طرز پر کفالت کا ذریعہ بنادیا گیا

ڈی آر سی میٹنگ سے قبل مخصوص امیدواروں کے ناموں کی فہرست ترتیب دیدی گئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:22

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پنجگور بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کو بھی دیگر اداروں کی طرز پر کفالت کا ذریعہ بنادیا گیا ڈی آر سی میٹنگ سے قبل مخصوص امیدواروں کے ناموں کی فہرست ترتیب دے دی گئی امیدواروں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا پروجیکٹ کے تحت این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں نے ڈی ار سی میٹنگ میں شکایتوں کا ازالہ کرنے سے قبل مخصوص ناموں کو فائنل کرنے پر تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈی آر سی سے قبل بلوچستان ایجوکشن پروجیکٹ کے لیے سلیکشن غیر قانونی ہوگی ان کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں جائز شکایات کا ازالہ کرنے کی بجائے مخصوص لوگوں کے نام فائنل کیے جارہے ہیں ان کا مذید کہنا ہے کہ بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ بھی ایک عام ادارے کا روپ دھار رہی ہے ان کی طرف سے سلیکشن تعلیم کی تباہی پر اکر رکے گا پروجیکٹ کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ تعلیم پر کام کرنے کی بجائے لائیو اسٹاک پر جاکر کام کریں تاکہ مذید تعلیمی پستی سے بچا جاسکے انہوں نے بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کی زمہ داروں کو کھڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پروجیکٹ کے تحت سلیکشن عملا جانبدارانہ ہے اور مخصوص سوچ کے تحت پروجیکٹ کی اسامیوں کو مقامی افراد سے دور رکھا جارہا ہے جس سے ایک فیصد بھی تعلیمی بہتری نہیں ائے گی انہوں نے الزام لگایا کہ یونین کونسل کی سطح پر بھی لوگوں سے بدنیتی کا مظاہرہ کہا جارہا ہے جب مخصوص لوگوں کے مفادات کو زک پہنچنے لگتا ہے تو یونین کونسلوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جاتا ہے کہ یہ پوسٹیں پرانی ہیں لہذا دوسرے یونین کونسل بھی حقدار ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کمشنر مکران اور صوبائی محتسب اعلی سے حق تلفیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :