کراچی، منشیات رکھنے کے معاملہ،72 سالہ شخص در محمد کی سزا کالعدم قرار

سیشن جج ٹھٹھہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کریں، عدالت کا حکم

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے منشیات رکھنے کے الزام میں 72 سالہ بزرگ در محمد کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے سیشن جج ٹھٹھہ کو پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو 72 سالہ در محمد کی منشیات رکھنے کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ 72 سالہ در محمد کی سزا کے خلاف اپیل عدالت نے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

عدالت نے در محمد کی سزا کاالعدم قرار دے دے،فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلہ سن کر در محمد خوشی سے نہال ہوگیا اور دامن اٹھا کر جج کو دعائیں دیں۔ در محمد نے دہائی دی تھی کہ پولیس نے زمین ہتھیانے کیلئے 500 گرام چرس کا جعلی مقدمہ بنایا۔ ماتحت عدالت نے پندرہ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ کا سیشن جج ٹھٹھہ کو پولیس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :