عدالت نے رحمان ملک کی دہری شہریت کیس میں وفاق کو جواب داخل کرنے کے لیئے 17 نومبر تک مہلت دے دی

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:22

عدالت نے رحمان ملک کی دہری شہریت کیس میں وفاق کو جواب داخل کرنے کے لیئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی دہری شہریت کیس میں وفاق کو جواب داخل کرنے کے لیئے 17 نومبر تک مہلت دے دی ہے۔بدھ کو سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی دہری شہریت کیس میں بریت کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت دو رکنی بینچ کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے وفاق کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر سماعت17 نومبر تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن نے دائر اپیل میں کہا کہ 2008 کے انتخابات میں رحمان ملک نے اپنی دہری شہری چھپائی۔

(جاری ہے)

جس پر سپریم کورٹ نے کارروائی کا حکم دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 2014 میں یکطرفہ فیصلہ سنا کر رحمان ملک کو بری کردیا۔ ماتحت عدالت میں کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی نے پراسیکیوٹر مقرر کیا۔ کیس کے پراسیکیوٹر نے جان بوجھ کر کیس کے میرٹ پر بات نہیں کی اور نو ابجیکشن دے دیا۔ رحمان ملک دہری شہریت رکھنے خود اعتراف بھی کرچکے تھے۔ سیشن عدالت کا رحمان ملک کو دہری شہریت میں بری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ رحمان کو ملک کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دیے کر وصول شدہ مراعات واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :