سندھ ہائی کورٹ نے سولر پراجیکٹ میں خورد برد پر نیب کے جواب پر سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی

تحقیقات مکمل کرلیں ہیں،10 بلدیہ کے ملازمین تحقیقات میں شامل، ریفرنس منظوری کے لیئے بھیجا جائیگا، نیب

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:22

سندھ ہائی کورٹ نے سولر پراجیکٹ میں خورد برد پر نیب کے جواب پر سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں روشن سندھ کے نام پر سولر پراجیکٹ میں خورد برد پر نیب کے جواب پر سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔ صوبے میں روشن سندھ کے نام پر سولر پراجیکٹ میں خردبرد سے متعلق سماعت دورکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حکومت سندھ نے صوبے میں اسٹریٹ لائٹس لگانے کے لئے روشن سندھ کے نام پر منصوبہ شروع کیا۔

منصوبے کی کل لاگت 4 ارب روپے ہے۔ 2 ارب کے قریب رقم میں خرد برد کا اندیشہ ہے، انکوائری کے بعد تحقیقات بھی مکمل کر لی ہے۔ منظوری کے لئے جلد بھیجی جائے گی۔ عدالت نے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔ نیب کی جانب سے محکمہ بلدیات کے 10 ملازمین تحقیقات میں شامل کئے گئے ہیں۔ ملزمان میں اظہر قدیر میمن، اطہر حسسین اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :